برطانوی مہم جو 28 سال بعد 50 ہزار کلومیٹر پیدل چل کر گھر پہنچ گیا
لندن(اے ایف پی)برطانوی مہم جو کارل بشبی 28 سالہ طویل سفر مکمل کرکے پیر کو اپنے آبائی شہر ہل پہنچ گئے۔
انہوں نے 1998 میں چلی سے سفر شروع کیا تھا اور چار براعظموں میں تقریباً 50 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ کسی بھی سواری کے استعمال کے بغیر پیدل طے کیا۔ 57 سالہ سابق پیراٹروپر کا شہر میں ایک ہزار کے قریب افراد نے پرتپاک استقبال کیا۔ ان کا سفر جنوبی اور شمالی امریکا، منجمد آبنائے بیرنگ، وسطی ایشیا اور یورپ سے گزرا، جہاں انہیں جنگلات، پہاڑوں اور صحراؤں کا سامنا کرنا پڑا۔ کارل بشبی نے اس کامیابی کو عالمی کوشش قرار دیتے ہوئے معاونت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ وہ 28 سال بعد اپنی والدہ، بیٹے اور 12سالہ پوتی سے بھی ملیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments