ہالینڈ:منشیات سمگلر کی گرفتاری پر 20 لاکھ یورو انعام مقرر
دی ہیگ(اے ایف پی)ہالینڈ نے یورپ کے مطلوب ترین منشیات سمگلروں میں شامل جوس لیجڈیکرز کی گرفتاری میں مدد دینے والی معلومات پر 20 لاکھ یورو انعام کا اعلان کردیا، جو اب تک کی ریکارڈ رقم ہے۔
35 سالہ ملزم، جسے بولے جوس بھی کہا جاتا ہے، اس وقت سیرالیون میں روپوش ہے ۔ ہالینڈ کی عدالت نے 2024 میں تقریباً 7 ہزار کلو کوکین کی سمگلنگ، مسلح ڈکیتی اور قتل کی منصوبہ بندی کے جرائم میں اسے غیر حاضری میں 24 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ بیلجیئم میں بھی اسے 79 سال قید کی سزا ہوچکی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments