بنگلہ دیش:اجرت میں اضافے کیلئے گارمنٹس ورکرز کا احتجاج
اہم شاہراہیں بند ، جھڑپیں ، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال مزدوروں کی موجودہ 13 ہزار ٹکا ماہانہ اجرت بڑھا کر 30 ہزار ٹکا کرنیکا مطالبہ
ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش میں کم از کم ماہانہ اجرت دگنی سے زیادہ کرنے کے مطالبے پر ہزاروں گارمنٹس مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے اہم شاہراہیں بند کردیں اور پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، مظاہرے دارالحکومت ڈھاکہ کے صنعتی علاقوں غازی پور اور میرپور سمیت مختلف شہروں میں پھیل گئے ، جہاں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کی،مزدوروں نے موجودہ 13 ہزار ٹکا ماہانہ اجرت بڑھا کر 30 ہزار ٹکا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، حکومت نے اجرتوں کے تعین کیلئے نیا بورڈ قائم کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم مزدور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بڑھتے گھریلو اخراجات کے باعث فوری ریلیف ضروری ہے ،احتجاج کے باعث 529 سے زائد فیکٹریوں کا کام متاثر ہوا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی گارمنٹس انڈسٹری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جو برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدن کا 80 فیصد فراہم کرنے کے ساتھ 40 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار دیتی ہے، بنگلہ دیش دنیا میں چین کے بعد ملبوسات برآمد کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور سالانہ 38 ارب ڈالر تک آمدن حاصل کرتا ہے ، تاہم کم اجرت، خراب حالات کار اور مزدوروں کے حقوق کے تنازعات کے باعث احتجاج جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments