چین :روبوٹس کا پہاڑ پر 3ہزار سیڑھیاں چڑھنے کا مقابلہ
روبوٹس کو انڈے اور تربوز بھی بحفاظت چوٹی تک پہنچانے کا چیلنج دیا گیا 4ٹانگوں والا روبوٹ 43 منٹ 41سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے کامیاب
بیجنگ(اے ایف پی)چین میں درجنوں روبوٹس نے مشہور پہاڑ ماؤنٹ تائی پر 3 ہزار سے زائد سیڑھیاں چڑھنے کے مقابلے میں حصہ لیا جہاں انہیں انڈے اور تربوز بھی بحفاظت چوٹی تک پہنچانے کا چیلنج دیا گیا۔ عالمی ماؤنٹین روبوٹ چیلنج میں تقریباً 90 ٹیموں نے شرکت کی۔ 3.9 کلومیٹر طویل دشوار گزار راستے پر کئی روبوٹس لڑکھڑا کر گر پڑے جبکہ انجینئرز نے موقع پر ان کی مرمت کی۔ بیجنگ کی کمپنی کا تیار کردہ چار ٹانگوں والا روبوٹ 43 منٹ 41 سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے کامیاب رہا۔ منتظمین کے مطابق مقابلے کا مقصد روبوٹس کی برداشت اور حقیقی حالات میں کام کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments