ملک کی اگلی صدر خاتون ہونی چاہیے : جرمن چانسلر
برلن(اے ایف پی)جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ملک کی اگلی صدر خاتون ہونی چاہیے۔ صدر فرینک والٹر شٹائن مائر کی جگہ نئے صدر کا انتخاب 30 جنوری کو ہوگا۔
مرز نے اپنی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین کے عہدیداروں کے اجلاس میں کہا کہ ان کا ذہن اس معاملے پر واضح ہے کہ ملک میں پہلی بار اگلی صدر خاتون ہونی چاہیے، تاہم انہوں نے کسی امیدوار کا نام نہیں لیا۔ ممکنہ امیدواروں میں پارلیمنٹ کی سپیکر جولیا کلکنر، وزیر تعلیم کارین پرین اور سابق وزیر دفاع اینگریٹ کرامپ کارن باؤر شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments