اماراتی کمپنی کا اوپن اے آئی سے توانائی شعبے میں شراکت داری کا اعلان
ابوظہبی(اے ایف پی)متحدہ عرب امارات کی سرکاری تیل کمپنی ادنوک نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں کام کرنے والے ادارے اوپن اے آئی کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کردیا۔
ادنوک دنیا کی پہلی توانائی کمپنی ہوگی جو اوپن اے آئی کا جدید مصنوعی ذہانت پلیٹ فارم ‘‘فرنٹیئر’’ استعمال کرے گی۔ معاہدے کے تحت تیل کے ذخائر کی مالیت کا زمین سے نکالنے سے قبل تعین کرنے میں بھی اے آئی ٹیکنالوجی مدد دے گی۔ اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے ابوظہبی میں ولی عہد شیخ خالد بن محمد النہیان سے ملاقات بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments