اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کو وزیر اعظم بننے کیلئے اکثریت مل گئی
67 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں کے نمائندوں نے آئزنکوٹ کی حمایت کی 46ارکان کی نیتن یاہو کی سفارش، رہنماؤں سے مزید بات کرینگے :اسرائیلی صدر
مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل میں اپوزیشن لیڈر گاڈی آئزنکوٹ کو وزیر اعظم بننے کیلئے مطلوبہ اکثریت مل گئی۔اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کی جانب سے حکومت سازی کے لئے پارٹیوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور ایسے میں یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو اگلا وزیر اعظم بننے کے لیے کنیسٹ کے اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہو گئی ہے ۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ان ملاقاتوں کے بعد اسرائیلی صدر ہرزوگ کا کہنا ہے کہ کُل 67 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں کے نمائندوں نے آئزنکوٹ کی حمایت کی جبکہ 46 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل دھڑوں نے وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی سفارش کی۔ اسرائیلی صدر کا کہنا ہے کہ وہ اتوار کے روز حکومت بنانے کا مینڈیٹ سونپنے سے پہلے صورتحال کو واضح کرنے کے لیے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مزید بات چیت کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments