دہلی میں فضائی آلودگی ، سکولوں کو آن لائن کلاسوں کی ہدایت

دہلی میں فضائی آلودگی ، سکولوں  کو آن لائن کلاسوں کی ہدایت

نئی دہلی (رائٹرز )بھارت نے فضائی آلودگی میں شدید اضافے کے پیش نظر نئی دہلی اور گردونواح کے سکولوں کو آن لائن کلاسوں کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے

، جبکہ سرکاری و نجی اداروں کے نصف ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دینے پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔رائٹرز کے مطابق جمعہ کو دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 382 تک پہنچ گیا، جو انتہائی خراب فضائی معیار کی نشاندہی کرتا ہے ۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ موسم کی ناموافق صورت حال اور ہواؤں کی رفتار میں کمی کے باعث آلودگی مزید بڑھ سکتی ہے ۔یہ اقدامات اتوار کو ہندوؤں کے تہوار دیوالی سے پہلے کیے گئے ہیں، جس میں آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔ سرد موسم میں گاڑیوں کے دھوئیں، تعمیراتی سرگرمیوں اور فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا دھواں بھی آلودگی بڑھا رہا ہے ۔ادھر لاہور میں بھی رواں ہفتے آلودگی میں اضافے کے بعد جمعہ کو فضائی معیار میں بہتری ریکارڈ کی گئی اور ایئر کوالٹی انڈیکس 312 سے کم ہوکر 149 پر آگیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے اس بہتری کو نگرانی، کارروائیوں اور موسمی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...