پولینڈ کے شہر کراکوف میں فائرنگ،6افراد ہلاک،16زخمی

پولینڈ کے شہر کراکوف میں  فائرنگ،6افراد ہلاک،16زخمی

کراکوف (اے ایف پی)پولینڈ کے دوسرے بڑے شہر کراکوف کے تاریخی مرکز میں مسلح شخص کی اندھا دھند فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور16زخمی ہو گئے ،زخمیوں میں 5 غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

 پولیس کے مطابق 25سالہ پولش شہری گاڑی چلا کر شہر کے مرکزی چوک میں داخل ہوا اور وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں حملہ آور کو گولی مار کر زخمی کر دیا، جسے گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں، 2 زخمی پولیس اہلکار وں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...