ایران :پولیس سٹیشن پر حملے کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی
تہران(اے ایف پی)ایران نے پولیس سٹیشن پر حملے میں ملوث ہونے کے جرم میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق محمد عارف شاہ بخش کی سزائے موت پر ہفتے کی صبح تمام قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عمل درآمد کیا گیا۔ عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن کے مطابق شاہ بخش کالعدم جیش العدل سے وابستہ تھا۔ اسے صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر خاش میں قلعہ بید پولیس سٹیشن پر مسلح حملے میں کردار ادا کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔ حملے میں متعدد پولیس اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments