چینی موٹرسائیکل برانڈز کی یورپی منڈی میں تیزی سے مقبولیت
روم (اے ایف پی)چینی موٹرسائیکل برانڈز نے یورپی منڈیوں میں تیزی سے جگہ بنانا شروع کر دی، کم قیمت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس طاقتور موٹرسائیکلیں یورپی صارفین کی توجہ حاصل کرنے لگی ہیں۔
میلان میں یورپ کی سب سے بڑی موٹرسائیکل نمائش کے دوران چینی کمپنی سی ایف موٹو کے سٹال پر بڑی تعداد میں شہریوں نے دلچسپی ظاہر کی۔نمائش میں شریک صارفین نے چینی موٹرسائیکلوں کے جدید ڈیزائن اور نسبتاً کم قیمت کو پسند کیا۔ ماہرین کے مطابق چینی برانڈز کی بڑھتی مقبولیت یورپی اور جاپانی کمپنیوں کے لیے نئے مسابقتی چیلنجز پیدا کر رہی ہے ۔یورپی موٹرسائیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں چین یورپی یونین کو موٹرسائیکلیں فراہم کرنے والا دوسرا بڑا ملک بن گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments