سوڈان:سابق حکمران جماعت کے سربراہ گرفتار، سر کی قیمت 50 لاکھ ڈالر مقرر تھی
خرطوم(اے ایف پی)سوڈان میں حکام نے سابق صدر عمر البشیر کی جماعت نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ احمد ہارون کو گرفتار کرلیا ۔،
امریکا نے 2024 میں ان کی گرفتاری پر 50 لاکھ ڈالر انعام مقرر کیا تھا۔احمد ہارون عالمی فوجداری عدالت کو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں مطلوب ہیں۔ انہیں 2019 میں البشیر حکومت کے خاتمے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، تاہم 2023 میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان جنگ شروع ہونے پر وہ دیگر سابق حکومتی رہنماؤں کے ہمراہ جیل سے فرار ہوگئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments