برطانوی نوآبادیاتی دور کی باقیات بھارت کی ناگا برادری کے حوالے

برطانوی نوآبادیاتی دور کی باقیات بھارت کی ناگا برادری کے حوالے

آکسفورڈ(اے ایف پی)برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے عجائب گھر نے نوآبادیاتی دور میں بھارت سے لے جائی گئی 39 افراد کی باقیات ناگا برادری کے حوالے کردیں۔

پٹ ریورز میوزیم میں منعقدہ تقریب میں شمال مشرقی بھارتی ریاست ناگالینڈ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 30 افراد نے شرکت کی۔ عجائب گھر کی ڈائریکٹر لورا وان بروکھوون نے اس اقدام کو تاریخی لمحہ قرار دیا۔ باقیات میں زیادہ تر انسانی کھوپڑیاں شامل ہیں۔ عجائب گھر کے مطابق یہ واپسی مختلف ثقافتوں سے نوآبادیاتی دور میں حاصل کیے گئے انسانی آثار ان کے اصل وارثوں کو لوٹانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...