ایران میں بہائی برادری کے 2 کزنز کو 12 اور 8 سال قید

 ایران میں بہائی برادری کے 2 کزنز کو 12 اور 8 سال قید

پیرس(اے ایف پی)ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار بہائی مذہبی اقلیت سے تعلق رکھنے والے 2 کزنز کو طویل قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔

بہائی انٹرنیشنل کمیونٹی کے مطابق کرمان کی انقلابی عدالت نے 30 سالہ پیوند نعیمی کو ساڑھے 12 سال جبکہ 29 سالہ بورنا نعیمی کو 8 سال قید کی سزا سنائی۔ دونوں پر قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں اور جنوب مشرقی شہر کرمان میں بسیج ملیشیا کے 3 اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ دونوں کو جنوری اور مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ بہائی برادری نے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...