مذہبی شخص ہوں ، جنت میں جانے کی امیدہے : ٹرمپ

مذہبی شخص ہوں ، جنت میں  جانے کی امیدہے : ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں بنیادی طور پر ایک مذہبی شخص ہوں ہیں، امید ہے کہ موت کے بعد جنت میں جگہ ملے گی۔

تاہم انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا وہ بعض دشمنوں سے نفرت کرتے ہیں اور یہ نفرت برقرار رہے گی۔امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس نیوز کے معروف پروگرام ’60 منٹس‘ کو دئیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے زندگی، موت اور مذہبی عقائد سے متعلق سوالات کے جواب دئیے۔ ان سے سوال پوچھا گیا کیا وہ مرنے کے بعد جنت میں جانے کی توقع رکھتے ہیں؟، اس پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ بنیادی پر مذہبی انسان ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ جنت میں جائیں گے ، کیونکہ وہ جہنم میں نہیں جانا چاہتے ۔سیاسی مخالفین کو معاف کرنے سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے بعض سیاسی حریفوں کو معاف نہیں کرسکتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...