ترکیہ:سٹیل مل میں موبائل فون پر پابندی کیخلاف احتجاج، 9مزدور گرفتار
الیاگا (اے ایف پی) ترکیہ کے شہر ازمیر کے قریب واقع حاباش سٹیل مل میں موبائل فون لانے پر پابندی کے خلاف احتجاج کرنے والے کم از کم 9 مزدوروں کو سکیورٹی فورسز نے گرفتارکرلیا۔
مزدوروں نے پابندی کے خلاف فیکٹری کے باہر مظاہرہ کیا۔ مزدور تنظیم کے مطابق انتظامیہ نے فیکٹری کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی ہے تاکہ وہاں کی تصاویر باہر نہ آسکیں۔واضح رہے کہ رواں ہفتے سٹیل مل میں بوائلر کی تبدیلی کے دوران کرین گرنے سے پگھلے ہوئے فولاد سے بھرا 120 ٹن وزنی کنٹینر بھٹی پر جا گرا تھا، جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments