یوکرین اور روس کے فضائی حملے دونوں ممالک میں 12 افراد ہلاک
ماسکو (اے ایف پی)روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کے تازہ تبادلے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوگئے ۔
روسی حکام کے مطابق یوکرین کے ڈرون حملوں میں روس کے مختلف علاقوں میں 9افراد جان سے گئے ، جبکہ روسی حملوں میں یوکرین کے دارالحکومت کیف کے ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا اور جنوبی علاقوں میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ روسی دفاعی نظام نے ایک ہی رات میں یوکرین کے تقریباً 1200 ڈرون مار گرائے ۔ روس کے وسطی علاقے سمارا میں ایک صنعتی تنصیب پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ، جبکہ جنوبی علاقے وولگوگراڈ کے صنعتی زون میں ڈرون حملے کے نتیجے میں مزید 4 افراد مارے گئے ۔ سرحدی علاقے برائنسک میں بھی ایک شخص ہلاک ہوا۔دوسری جانب یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملے میں کیف کا ایک ہسپتال آگ کی لپیٹ میں آگیا، جبکہ جنوبی علاقوں اوڈیسا اور زاپوریزیا میں ایک 17 سالہ لڑکے سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments