پوپ لیو کی پیرو کے شہر چیکلیو واپسی ہزاروں افراد کا پرتپاک استقبال
چیکلیو (اے ایف پی) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہاردہم جمعہ کو جنوبی امریکی دورے کے دوران پیرو کے شہر چیکلیو پہنچ گئے ، جہاں وہ تقریباً ایک دہائی تک بشپ کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ۔
ان کی آمد پر پرانے دوستوں اور ہزاروں مقامی شہریوں نے استقبال کی تیاریاں کر رکھی تھیں۔یہ دورہ پوپ کے جنوبی امریکا کے سفر کا اہم اور جذباتی مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے ۔ امریکی نژاد پوپ جن کے پاس پیرو کی شہریت بھی ہے ، 2015ء سے 2023ء تک چیکلیو کے بشپ رہے تھے ۔ پوپ منتخب ہونے سے قبل وہ رابرٹ فرانسس پریوووسٹ کے نام سے جانے جاتے تھے ۔شہر میں ان کی تصاویر دیواروں پر بنے خاکوں سے لے کر مختلف اشیا تک ہر جگہ دکھائی دے رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments