شمالی کوریا کے ہیکرز نے اے آئی سے 40کروڑ ڈالر چرا لئے

شمالی کوریا کے ہیکرز نے اے آئی سے 40کروڑ ڈالر چرا لئے

ہیکرز ’’فیس سٹیلر‘‘استعمال کرتے متاثرہ شخص کو لنک کھولنے پر آمادہ کرتے 900سے زائد متاثرین کی ویب کیم ویڈیوز قبضے میں لے لی ہیں:ایف بی آئی

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سرکاری سرپرستی میں کام کرنے والے ہیکرز نے   شناخت کی چوری اور مصنوعی ذہانت (اے آئی)سے تیار کردہ جعلی ویڈیو کالز کے ذریعے گزشتہ 18 ماہ کے دوران 40 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کرلی۔ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق ہیکرز نے اس مقصد کیلئے ’’فیس سٹیلر‘‘نامی انتہائی مؤثر طریقہ استعمال کیا۔ایف بی آئی کے مطابق ہیکرز خود کو متاثرہ افراد کے جاننے والوں کے طور پر پیش کرکے انہیں ویڈیو کال میں شامل کرتے ہیں اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے اعتماد حاصل کرتے ہیں۔ بعدازاں جعلی تکنیکی خرابی کا بہانہ بناکر متاثرہ شخص کو ایسا لنک کھولنے پر آمادہ کرتے ہیں، جس کے ذریعے اس کے کمپیوٹر میں نقصان دہ سافٹ ویئر نصب ہوجاتا ہے ۔ادارے کا کہنا ہے کہ ہیکرز متاثرین کی رابطہ فہرستوں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرکے مزید افراد کو نشانہ بناتے ہیں۔ ایف بی آئی نے اس کارروائی سے متعلق 900 سے زائد متاثرین کی ویب کیم ویڈیوز بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ ایف بی آئی کے مطابق شمالی کوریا کرپٹو کرنسی کی چوری سے حاصل ہونے والی رقم اپنے غیر قانونی ہتھیاروں کے پروگرام کیلئے استعمال کرتا ہے ، تاہم پیانگ یانگ ان الزامات کی تردید کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...