بھارت نے جمہوریت کانفرنس میں شر کت کیلئے 115 غیر ملکی مقررین کے ویزے منسوخ کردئیے

بھارت نے جمہوریت کانفرنس میں  شر کت کیلئے 115 غیر ملکی مقررین  کے ویزے منسوخ کردئیے

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت نے اپوزیشن جماعت کانگریس کے زیر اہتمام جمہوریت کانفرنس میں شرکت سے 115 غیر ملکی مقررین کو روک دیا۔

کانگریس رہنما ششی تھرور کے مطابق وزارت خارجہ سے منظوری ملنے کے باوجود ان مقررین کو داخلے سے روک دیا گیا یا ان کے ویزے منسوخ کردئیے گئے ۔ متاثرہ افراد میں ناروے کی صحافی ہیلے لنگ بھی شامل ہیں، جنہوں نے ماضی میں وزیراعظم نریندر مودی سے آزادی صحافت کے بارے میں سوالات کیے تھے ۔ حیدرآباد میں جمعہ سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں 70 سے زائد ممالک کے تقریباً ایک ہزار مندوبین شریک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...