برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی

برطانیہ سے پنشن لینے والی  آخری پاکستانی خاتون  107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی

لندن (دنیا نیوز)پاکستان میں برطانوی حکومت سے پنشن وصول کرنے والی آخری خاتون جنت خاتون قائم خانی 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔۔۔

 جنت خاتون کا تعلق سندھ کے شہر جھڈو سے تھا، ان کے شوہر عبدالشکور قائم خانی برطانوی دورِ حکومت میں 17ویں پونا ہارس رجمنٹ میں سپاہی تھے ۔ان کی وفات کے بعد برطانوی حکومت کی جانب سے ملنے والی پنشن ان کی بیوہ جنت خاتون کو منتقل کردی گئی تھی جو وہ طویل عرصے سے اقوام متحدہ کے ذریعے وصول کر رہی تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...