کینیڈین خلاباز خلا میں موجود گھر میں ننھی پری کی آمد

کینیڈین خلاباز خلا میں موجود  گھر میں ننھی پری کی آمد

اوٹاوا(مانیٹرنگ ڈیسک)خلاباز خلا میں موجود، گھر میں ننھی پری کی آمد، بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر موجود کینیڈین خلاباز جوشوا کٹرک کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔

کینیڈین خلائی ایجنسی کے مطابق ان کی اہلیہ ہیدر کٹرک نے بیٹی کو جنم دیا، جبکہ جوشوا چھ ماہ کے خلائی مشن پر ہیں جو اکتوبر میں شروع ہوا تھا۔ خلاباز نے بیان میں کہا کہ زمین سے دور ہونے کے باوجود وہ اپنی فیملی سے گہرا تعلق محسوس کر رہے ہیں۔ وہ تاریخ کے چوتھے خلاباز ہیں جو خلائی اسٹیشن پر موجودگی کے دوران اپنے بچے کی پیدائش کے موقع پر گھر سے دور ہیں۔ جوڑے کے پہلے دو بچے بھی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...