پورٹو ریکو کی جینیفر بیریٹو نے مس یونیورس 2026 کا اعزاز اپنے نام کرلیا
لندن (این این آئی)پورٹو ریکو کی 27 سالہ جینیفر بیریٹو نے مس یونیورس 2026 کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
جینیفر 2001 کے بعد اپنے ملک کے لیے یہ تاج جیتنے والی دوسری خاتون ہیں۔مقابلہ حسن میں 116 ممالک اور علاقوں کی حسیناؤں نے حصہ لیا۔ کامیابی کے بعد جینیفر بیریٹو کو 3 ہزار 150 ہیروں سے مزین تاج پہنایا گیا۔شادی شدہ جینیفر 7 سالہ بیٹی کی والدہ ہیں اور انہیں مس یونیورس کا تاج جیتنے والی پہلی ماں قرار دیا جا رہا ہے ۔جینیفر بیریٹو نے نفسیات اور کلینیکل سوشل ورک میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے ۔ انہوں نے ذہنی صحت کے فروغ کو اپنی مہم کا مرکزی موضوع بنایا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments