سربیا :سابق حکومت کے حامی ٹی وی چینل کا مالک گرفتار

سربیا :سابق حکومت کے  حامی ٹی وی چینل کا مالک گرفتار

بلغراد(اے ایف پی)سربیا میں سابق حکومت کے قریب سمجھے جانے والے ٹی وی چینل انفارمر کے مالک اور چیف ایڈیٹر ڈریگن جے ووسیچویچ کو بدھ کے روز گرفتار کر لیا گیا۔

استغاثہ کے مطابق ان پر طویل عرصے تک  خوف و ہراس پھیلانے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات ہیں۔ انفارمر سابق صدر الیگزینڈر ووچچ کی جماعت کا اہم میڈیا حامی رہا ہے ۔ اکتوبر کے انتخابات میں طلباکی حمایت یافتہ جماعت کی کامیابی کے بعد میڈیا تنظیموں نے چینل  کا نشریاتی لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔سابق حکمران جماعت کے ارکان احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کر گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...