ملائیشیا: یوٹیوب سے نقصان دہ مواد نہ ہٹانے پر گوگل پر مقدمہ

ملائیشیا: یوٹیوب سے نقصان دہ  مواد نہ ہٹانے پر گوگل پر مقدمہ

کوالالمپور(اے ایف پی) ملائیشیا نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے جوئے ، فراڈ اور دیگر نقصان دہ مواد نہ ہٹانے پر گوگل کے خلاف 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا۔

ملائیشین کمیونیکیشنز  اینڈ ملٹی میڈیا کمیشن کے مطابق گوگل پر قانونی ذمہ داریاں اور لائسنس کی شرائط پوری نہ کرنے کا الزام ہے ۔کمیشن نے بتایا کہ رواں سال یکم جنوری سے 28 اکتوبر تک یوٹیوب کو نقصان دہ مواد سے متعلق 73 ہزار 703 شکایات بھیجی گئیں، جن میں زیادہ تر آن لائن جوئے سے متعلق تھیں۔گوگل نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...