غزہ :اسرائیلی حملے ، نائب وزیر تعلیم سمیت 10شہید

غزہ :اسرائیلی حملے ، نائب وزیر تعلیم سمیت 10شہید

غزہ میں شہید صحافی مریم کو بعد از مرگ روری پیک ایوارڈ سے نواز دیا گیا

غزہ،لندن(رائٹرز،اے ایف پی)اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم10فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ، جن میں حماس کے نائب وزیر تعلیم  خالد ابو ندا اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔ وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔ غزہ شہر کے تفاح محلے اور الشاطی پناہ گزین کیمپ پر بھی حملوں میں 6 افراد شہید ہوئے ۔حماس نے خالد ابو ندا کی شہادت کی تصدیق کی ہے ۔غزہ میں اسرائیلی حملے کے دوران گزشتہ سال شہید ہونے والی فلسطینی صحافی مریم داغہ کو بعد از مرگ فری لانس ویڈیو صحافیوں کا معروف روری پیک ایوارڈ دے دیا گیا۔ ایوارڈ منتظمین کے مطابق 33 سالہ مریم کو یہ اعزاز ایسوسی ایٹڈ پریس کے دو ساتھی صحافیوں عبدالکریم حنا اور جہاد الشرفی کے ساتھ دیا گیا۔ تینوں کو غزہ جنگ میں انسانی مصائب کی مو ثر کوریج پر ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔ مریم داغہ اگست 2025 میں جنوبی غزہ کے ایک ہسپتال پر اسرائیلی فضائی حملے میں چار دیگر صحافیوں سمیت شہید ہوئی تھیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...