سعودی عرب :جازان ریفائنری پر حوثی حملہ، نیپالی شہری ہلاک

سعودی عرب :جازان ریفائنری پر حوثی حملہ، نیپالی شہری ہلاک

متعدد زخمی،حملے کے بعد ریفائنری میں آتشزدگی ، آپریشنز عارضی طور پر بند سعودی عرب کا2 بیلسٹک،ایک کروزمیزائل،3 ڈرون تباہ کرنے کادعویٰ

ریاض(اے ایف پی)سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں آئل ریفائنری پر حوثیوں کے حملے کے نتیجے میں ایک نیپالی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث کچھ آپریشنز عارضی طور پر بند کرنا پڑے ۔ وزارت توانائی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ زخمیوں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے ۔ حملے کے کئی گھنٹے بعد سعودی حکام نے جانی نقصان اور تنصیبات میں عارضی بندش کی تصدیق کی ہے ۔سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے دعویٰ کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائل روک کر تباہ کردئیے جبکہ ملک کے مغربی حصے میں ایک کروز میزائل مار گرایا گیا۔سعودی اتحادی افواج کے مطابق مشرقی صوبے میں دو ڈرون بھی مارگرائے گئے ، جبکہ جدہ کے قریب ایک ڈرون حملے کو ناکام بنایا گیا۔سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ شہریوں اورسول تنصیبات کو نشانہ بنانے پرفیصلہ کن جواب دیاجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...