ڈنمارک:قومی رجسٹریشن نظام سے 11ہزار افراد کا ڈیٹا ہیک
کوپن ہیگن(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈنمارک کے قومی سول رجسٹریشن نظام سے تقریباً 11 ہزار افراد کی ذاتی معلومات تک غیرقانونی رسائی حاصل کر لی گئی۔
وزارت ڈیجیٹل امور کے مطابق جدید نگرانی کے نظام نے تازہ سائبر حملے کا بروقت سراغ لگایا۔ دو ماہ قبل بھی بڑے حملے میں 88 لاکھ افراد کا ڈیٹا متاثر ہوا تھا۔ تاحال دونوں واقعات کے ذمہ داروں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ حکام نے سائبر حملوں کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر سکیورٹی خدشات میں اضافے کا انتباہ دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments