اٹلی :کیتھولک چرچ میں 356 پادریوں پر زیادتی کے الزامات
روم(اے ایف پی)اٹلی کے کیتھولک چرچ کو 2001 سے 2021 کے دوران 356 پادریوں کے خلاف جنسی زیادتی کی شکایات موصول ہوئیں، جن سے 385 افراد متاثر ہوئے ۔
نئی رپورٹ کے مطابق 123 پادریوں کو عدالتوں میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 57 عدالتی فیصلوں میں قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ متاثرین میں 70 فیصد لڑکے تھے ، جن کی عمریں 11 سے 17 سال کے درمیان تھیں۔ رپورٹ کے مطابق چرچ حکام نے 218 ملزم پادریوں کے خلاف کارروائی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments