ایشوریہ ، ابھیشک کی فلم ’’ہیپی اینیورسری‘‘سائن کرنیکی تردید

ایشوریہ ، ابھیشک کی فلم ’’ہیپی اینیورسری‘‘سائن کرنیکی تردید

فلم پر صرف تبادلہ خیال کیا گیا ،حتمی فیصلے سے میڈیا کو خود آگاہ کرینگے ،ابھیشک اداکارہ ایشوریہ اور اداکار ابھیشک بچن نے فلم ’’ہیپی اینیورسری‘‘کو سائن کرنے کی تردید کر دی ہے۔

ممبئی (اے پی پی)گورنگ روشی نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ وہ فلم’’ہیپی اینیورسری‘‘بنا رہے ہیں جس کیلئے انہوں نے حقیقی جوڑی ایشوریہ اور ابھیشک کو کاسٹ کیا ہے ۔تاہم ابھیشک نے کہا کہ روشی نے اس بارے میںان سے تبادلہ خیال کیا ہے لیکن ابھی کچھ حتمی نہیں ہے کیونکہ ہم نے ابھی فلم کا پورا سکرپٹ نہیں پڑھا ، اس لئے اس فلم میں کام کرنے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلہ کرنے کے بعد میڈیا کو خود آگاہ کرینگے ۔اس فلم کی شوٹنگ جنوبی افریقہ میں ہوگی۔ فلم کی کہانی ’’ایناٹومی آف میرج‘‘سے ماخوذ ہے ۔ فلم کی تیاری پر 65 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں