سکینہ سموں نے 2020کوفلم انڈسٹری کی ترقی کا سال قراردیدیا

سکینہ سموں نے 2020کوفلم انڈسٹری کی ترقی کا سال قراردیدیا

بطورپروڈیوسر و ہدایتکارہ اور اداکارہ اپنی پہلی فلم ’’انتظار‘‘پر کام کا آغاز کردیا

کراچی (سٹاف رپورٹر ) سینئر اداکارہ ، پروڈیوسر و ہدایتکارہ سکینہ سموں ڈرامہ انڈسٹری میں شہرت و مقبولیت کے بعد فلمسازی کے میدان میں سرگرم ہوگئیں ،انہوں نے بطورپروڈیوسر و ہدایتکارہ اور اداکارہ اپنی پہلی فلم ’’انتظار‘‘پر کام کا آغاز کردیا ہے جس کی دیگر کاسٹ میں ثمینہ احمد، کیف غزنوی، خالد احمد، رضا علی عابد ، عدنان جعفراوردیگر شامل ہیں ۔فلم کی شوٹنگ زوروشورسے جاری ہے ۔سکینہ سموں کا کہنا ہے کہ 2020 فلم انڈسٹری کی ترقی کا سال ہوگا ، اس وقت 30 سے 40 فلمیں زیر تکمیل ہیں جن کی نمائش سے سینما انڈسٹری کو استحکام ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں