صباقمر کو زاہد احمد کے ساتھ اپنی فلمی جوڑی ہٹ ہونے کا یقین
فلم عیدالضحیٰ پر سینماگھروں کی زینت بنے گی ،نام ابھی تک فائنل نہیں ہوسکا
لاہور(لیڈی رپورٹر سے ) زاہد احمد اورصباقمرکی فلم عیدالضحیٰ پر سینماگھروں کی زینت بنے گی تاہم اس کا نام ابھی تک فائنل نہیں ہوسکا ۔صبا قمر نے زاہد احمد کے ساتھ بڑے پردے پر انٹری کو مداحوں کے لئے سرپرائز قرار دے دیا تودوسری طرف زاہد احمد نے صبا قمر کو پاکستان کی بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شوبز میں کسی چیز کی گارنٹی نہیں دے سکتے لیکن میں اس فلم کو بہترین بنانے کیلئے بھرپور محنت کروں گا۔ صبا قمر نے فلم میں اداکار سید جبران کے اہم کردار ادا کرنے کی بھی تصدیق کی۔ان کا کہناہے کہ مجھے یقین ہے زاہد کے ساتھ میری جوڑی لازمی ہٹ ہوگی۔