مسلمانوں کے حق میں بولنے پر سوارا بھاسکر کیخلاف مقدمہ درج
اداکارہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ،سوشل میڈیا پرمخالفت میں مہم شروع
نئی دہلی(شوبز ڈیسک) بھارت میں حالیہ مسلم کش فسادات کے اصل ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کے بجائے بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑنے لگا اورمسلمانوں کے حق میں بولنے پر ان کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم کا آغاز کردیاگیا جبکہ اداکارہ کیخلاف ایک مقدمہ بھی درج کرادیاگیاہے ۔سوارا بھاسکر پر الزام لگانے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یکم فروری کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی پولیس، سپریم کورٹ اور مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیااور مسلمانوں کو’’مزاحمت‘‘کے نام پر فساد کرنے پر اُکسایا تھا ۔