ہمارا تعلق دوہرے معیار والے معاشرے سے ہے :صباقمر
اداکارہ صباقمر نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو لے کر شادی کا مطلب بالکل الٹ ہے
اسلام آباد (اے پی پی) صبا قمر نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ اپنے لیے شادی کرنا چاہیں گی نہ کہ کسی اور کیلئے ،انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے معاشرے میں مرد جتنا بھی بد کردار ہو وہ ایک باکردار بیوی کا خواہش مند ہے اور اسے شریف ہونے کے ساتھ ساتھ گھر اور نوکری کرنے والی بیوی بھی چاہیے جو اس کی مار پیٹ بھی برداشت کرے اور اس کے ساتھ زندگی بھی گزارے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک دوہرے معیار والے معاشرے سے تعلق رکھتے ہیں۔