بہت جلد فیملی بنانا چاہتی ہوں،نورا فاتحی کا انکشاف

 بہت جلد فیملی بنانا چاہتی ہوں،نورا فاتحی کا انکشاف

کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ، گلوکارہ، ڈانسر اور ماڈل نورا فاتحی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بہت جلد اپنی فیملی بنانا چاہتی ہیں اور اپنے خوبصورت بچے دیکھنا چاہتی ہیں

لاہور(نیٹ نیوز) نورا فاتحی نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اُنہیں اپنا خاندان شروع کرنے اور اپنے بچے دیکھنے کی بہت جلدی ہے ۔بھارتی جریدے ‘ فلم فیئر ’ سے بات کرتے ہوئے نورا فاتح کا کہنا تھا کہ ‘ انہوں نے پہلے کبھی ان معاملات کے بارے میں نہیں سوچا مگر لاک ڈاؤن کے دوران اُنہیں اپنی زندگی سے متعلق سوچنے کا بہت وقت ملا جس میں اُنہیں احساس ہوا کے اپنی صحت، اپنے پیاروں اور خاندان کی قدر کرنی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں