بالی ووڈ منشیات کیس:دپیکا، سارہ اور شردھا کو سمن جاری
بھارتی انسداد منشیات کے ادارے نیشنل نارکوٹکس بیورو نے بالی ووڈ منشیات کیس میں دپیکا پڈوکون کو آج جب کہ سارہ علی خان اور شردھا کپور کو 26 ستمبر کو پیش ہونے کیلئے سمن جاری کیا ہے
ممبئی(نیٹ نیوز) بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت خودکشی کیس میں منشیات کا پہلو بھی سامنے آیا تھا جس پر پولیس نے معاملہ نیشنل نارکوٹکس بیورو کو بھیج دیا تھا۔ نیشنل نارکوٹکس بیورو نے منشیات ڈیلر سے رابطہ رکھنے پر آنجہانی سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو حراست میں لے لیا تھا۔ریا چکروتی اور ان کے بھائی کی واٹس ایپ چیٹس سے حاصل ہونے والی معلومات سے اس معاملے کی تہہ ایک ایک کرکے کھلتی گئیں اور تفتیش کا دائرہ وسیع ہوتا گیا۔