فاطمہ ثنا شیخ نے بالی ووڈ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

فاطمہ ثنا شیخ نے بالی ووڈ کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

جنسی تعلقات کی پیشکش ٹھکرانے پر کئی فلموں میں کام نہیں مل سکا :اداکارہ

ممبئی(شوبز ڈیسک ) بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں 3سال کی عمر میں جنسی ہراسانی کا شکار بنایا گیا تھا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اُنہیں کئی بار فلم انڈسٹری میں کام کے حصول کیلئے جنسی تعلقات قائم کرنے کی پیشکش کی گئی اورآفرقبول نہ کرنے کی وجہ سے کئی فلموں میں کام نہیں مل سکا۔ان کا کہناتھا کہ جنسی استحصال ایک دھبہ ہے جس کیوجہ سے خواتین اس کے بارے میں بات نہیں کرتیں، پہلے گھروالوں کی طرف سے اس حوالے سے بات کرنے سے روک دیا جاتا تھا لیکن اب دنیا بدل گئی ہے لوگوں میں آگاہی اور شعور آگیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں