میں ایک وفادار انسان ہوں:اداکارہ نمرہ خان

میں ایک وفادار انسان ہوں:اداکارہ نمرہ خان

اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں اُن کی جانب سے اپنی ذات کی ترجمانی کی گئی ہے

لاہور(شوبز ڈیسک) نمرہ خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کی ہیں، ان تصاویر کے کیپشن میں خود سے متعلق چند معنی خیز گہرے جملے بھی لکھے گئے ہیں۔نمرہ خان کا خود سے متعلق سوال کرتے ہوئے خود ہی جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ‘کیا میں حکم چلانے والی شخصیت ہوں؟ ہاں، بالکل۔انہوں مزید لکھا ہے کہ ‘وہ ہارنا پسند نہیں کرتی ہیں، وہ اگر ایک بار کسی چیز سے نہ کر دیں تو دوبارہ اُس چیز کیلئے ہاں کہنا مشکل ہوتا ہے ، مگر وہ ایک وفادار انسان ہیں۔نمرہ خان کی جانب سے شیئر کیے گئی ان تصاویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں