سیف خان ایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان ایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے
ممبئی(شوبز ڈیسک)دراصل سیف کی نئی ویب سیریز ‘‘تانڈو’’ میں دکھائے گئے ایک سین میں ویب سیریز کے اداکار محمد ذیشان ایوب ہندو دیوتا شیوا کا روپ دھارے کچھ نازیبا الفاظ بول دیتے ہیں۔ بی جے پی لیڈر رام کدم نے کہا اگر کسی نے ہمارے دیوتاؤں کا مذاق اڑانے کی ہمت کی تو ہم اس کی چوراہے کے بیچوں بیچ جوتوں سے پٹائی کریں گے ۔ رام کدم نے ذیشان ایوب ، سیف خان اور ویب سریز کی پوری ٹیم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔