امیتابھ بچن نے اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کو بتا دیا

امیتابھ بچن نے اپنی بیماری سے متعلق مداحوں کو بتا دیا

بھارتی اداکار امیتابھ بچن طبی مسائل کے باعث ہسپتال میں داخل ہوئے اور وہ بیماری کے باعث زیادہ لکھ بھی نہیں پا رہے تھے

ممبئی(شوبز ڈیسک)جس پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم اب سپرسٹار نے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق تازہ صورت حال سے آگاہ کردیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق میگا سٹار امیتابھ بچن نے اپنے تازہ بلاگ میں طبیعت سے متعلق تحریر کرتے ہوئے لکھا کہ میری آنکھ کی سرجری ہوئی ہے ۔ اس قبل میں خود کو سابق کرکٹر گیری سوبرز کی طرح محسوس کر رہا تھا۔امیتابھ بچن نے مزید لکھا کہ اس عمر میں آنکھ کا آپریشن بہت نازک ہوتا ہے جس میں انتہا درجے کی احتیاط اور مکمل مہارت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ جس کیلئے میں اپنے سرجنز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں