کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود شوٹنگ،گوہر خان کیخلاف مقدمہ
کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود فلم کی شوٹنگ کرنے پر بھارتی اداکارہ گوہر خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود شوٹنگ پر جانے کی وجہ سے گوہر خان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ دوسری جانب ابھی تک گوہر خان کی جانب سے اس واقعے پر کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اداکارہ نے اپنے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی تھی۔