عائشہ عمر نے بھی گال گدوت کو کھری کھری سنادیں

عائشہ عمر نے بھی گال گدوت  کو کھری کھری سنادیں

اداکارہ عائشہ عمر نے بھی اسرائیلی نژاد امریکی اداکارہ گال گدوت کے ٹویٹ پر انہیں حقیقت دیکھنے کا کہتے ہوئے کھری کھری سنا دی

ِکراچی (این این آئی)انہوں نے کہا کہ یہ جنگ نہیں ہے اور نہ ہی یہ اپنا دفاع ہے ، یہ ظلم اور نسلی کشی ہے ۔عائشہ عمر نے لکھا کہ ہم فلسطین کیلئے دعا کرتے ہیں اور ہم ان بے گناہ جانوں کیلئے دعا کرتے ہیں جو روزانہ ضائع ہورہی ہیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ ہم سلامتی کیلئے دعا کرتے ہیں اور ہم دنیا سے حقیقی تصویر دیکھنے کی بھی اپیل کرتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں