لنڈسے لوہان کی 8 سال بعد دوبارہ فلمی دنیا میں واپسی
امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان طویل مدت بعد نیٹ فلکس کی نئی فلم میں مرکزی کردار نبھائیں گی
لاس اینجلس (اے پی پی)رپورٹس کے مطابق کامیڈی اور رومانس پر مبنی اس فلم میں 34 سالہ لنڈسے لوہان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی تاہم ابھی دیگر کاسٹ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔فلم کی شوٹنگ نومبر میں شروع کی جائے گی جبکہ اسے ریلیز اگلے سال کے آخر میں کیا جائے گا۔