جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی مانگتے ہوئے انہیں لیجنڈ قرار دیدیا

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی  مانگتے ہوئے انہیں لیجنڈ قرار دیدیا

ماڈل و ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے وضاحتی بیان پر ان سے معافی مانگتے ہوئے انہیں لیجنڈ قرار دے دیا

لاہور(لیڈی رپورٹر سے )جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کے وضاحتی بیان پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں آپ سے معذرت خواہ ہوں مگر آپ کے الفاظ میری فیملی کیلئے انتہائی سخت تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں کسی سے بھی جھگڑا کرنا نہیں چاہتی تھی ، لیکن بات جب میرے گھر والوں پر آگئی تو میں نے جواب دینا مناسب سمجھا۔ انہوں نے بشریٰ انصاری کیلئے لکھا کہ آپ پیار سے سمجھاتیں تو میں ہزار مرتبہ معذرت کرلیتی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں