دعا ہے حجاب کی عزت کرسکوں اور لے سکوں:حمائمہ ملک

دعا ہے حجاب کی عزت کرسکوں اور لے سکوں:حمائمہ ملک

اداکارہ حمائمہ ملک نے کہا کہ ان کی دعا ہے کہ وہ حجاب کی عزت کرسکیں اور اسے لے سکیں

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی (این این آئی)حمائمہ ملک نے بتایا کہ انہیں حجاب لیتے ہوئے 2 سال کا عرصہ ہو چکا ہے ۔حجاب لینے کی وجوہات سے متعلق حمائمہ ملک نے کہا کہ بس آپ کو رہنمائی حاصل ہوجاتی ہے اور پھر ظاہر بھی بدلا اور باطن بھی بدل گیا۔حمائمہملک نے کہا کہ مجھے ڈاکٹر جاوید بطور مرشد ملے ، جس کے بعد میری زندگی میں بڑی تبدیلیاں آئیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر جاوید سے ملاقات کے بعد مجھ میں ٹھہراؤ آیا، روحانی طور پر بہت زیادہ تبدیلیاں رونما ہوئیں۔حمائمہ ملک نے مزید کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اتنا جذبہ اور اتنی طاقت دے کہ زندگی کے چند فیصلے کرنے کے بعد ایک مقام پر پہنچوں جہاں میں حجاب کی عزت کرسکوں اور حجاب لے سکوں یعنی وہ لائف سٹائل اپناسکوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں