فیروز خان ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے حامی

فیروز خان ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے حامی

شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے اور یہ آپ کو بہت کچھ سکھاتی ہے :اداکار

لاہور(شوبز ڈیسک ) اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ شادی انسان کو بہت کچھ سکھاتی ہے ، شادی ایک سے زائد بار کرنی چاہئے ۔فیروز خان نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے چھوٹی عمر میں شادی کرنی چاہئے تھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں نے شادی کرنے میں تاخیر کردی ۔انہوں نے کہاکہ شادی ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے ، شادی آپ کو بہت کچھ سکھاتی ہے ، جیسے ہمارے پیارے نبی کریم محمد ؐ نے ایک سے زائد شادیاں کیں اسی طرح شادیاں زیادہ کرنی چاہئیں۔فیروز خان کی علیزے سے 2018میں شادی ہوچکی ہے اور ان کا ایک بیٹا سلطان فیروز بھی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں