ارمینا خان کی مختصر فلم 2عالمی فلم فیسٹیولز کیلئے منتخب

ارمینا خان کی مختصر فلم 2عالمی فلم فیسٹیولز کیلئے منتخب

’’اسنیپ شاٹ ‘‘گولڈمووی ایوارڈز اورلاس اینجلس لفٹ آف فلم فیسٹیول دکھائی جائیگی

لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ ارمینا خان کی شارٹ فلم ’’اسنیپ شاٹ‘‘ کو 2 بین الاقوامی فلم فیسٹیولز ’’گولڈ مووی ایوارڈز‘‘ اور ’’لاس اینجلس لفٹ آف فلم فیسٹیول ‘‘کیلئے منتخب کرلیاگیا ۔ارمینا خان نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں شارٹ فلم کے منتخب ہونے کابتایااور کہاکہ جیسا کہ آپ کو یاد ہوگا، میں نے اور شیراز علی نے اپنی پہلی مختصر فلم اسنیپ شاٹ پروڈیوس کی تھی اسے اب گولڈ مووی ایوارڈز اور لفٹ آف گلوبل نیٹ ورک ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے ۔ آپ جلد ہی ان پلیٹ فارمز میں سے کسی ایک پر فلم دیکھ سکیں گے ، مجھے پوری ٹیم اور کاسٹ پر فخر ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں