جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز ،گوہر رشید کا سخت ایکشن لینے کا مطالبہ

جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز ،گوہر رشید کا سخت ایکشن لینے کا مطالبہ

اداکار گوہر رشید نے ملک میں جنسی زیادتی کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ہے

کراچی (این این آئی)گوہر رشید نے کہا کہ ‘ہر گْزرتے دن کے ساتھ ایک نیا افسوسناک واقعہ سامنے آجاتا ہے اور یہ واقعات بڑھتے ہی جارہے ہیں کیونکہ ملزم آزاد ہیں، اْن کے خلاف ایکشن نہیں لیا جارہا ہے ۔اداکار نے کہا کہ ‘اب حد سے زیادہ ہورہا ہے اور میں یہاں ہمارے اعلیٰ حکام سے صرف یہی اپیل کروں گا کہ براہِ کرم،اب سخت کارروائی کریں۔اْنہوں نے کہا کہ ‘ہمارے پاس قانون ہے ، ثبوت ہے ، ہر چیز ہے لیکن اس کے باوجود بھی ملزم آزاد ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں