علی ظفر کا پشتو میں بھی گانا جاری کرنے کا اعلان

علی ظفر کا پشتو میں بھی گانا  جاری کرنے کا اعلان

گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ اب سندھی، بلوچی کے بعد پشتو زبان میں بھی اپنا گانا جاری کرنے والے ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک) ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں علی ظفر پشتو لباس میں ملبوس ہیں اور اُن کے اردگرد موجود لوگوں نے بھی پشتو لباس زیب تن کئے ہوئے ہیں۔علی ظفر نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘انتظار ختم ہوا کیونکہ سندھی اور بلوچی زبان کے بعد، اب میرا پشتو زبان میں بھی گانا آرہا ہے ۔گلوکار نے لکھا کہ ‘گانے کی مزید تفصیلات سے آگاہ رہنے کیلئے میرے ساتھ رہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں