احمد علی اکبر پسند کی لڑکی ملتے ہی شادی کرنے کو تیار

احمد علی اکبر پسند کی لڑکی ملتے ہی شادی کرنے کو تیار

اداکارہ کی مداحوں سے آن لائن گفتگو ،شادی کے متعلق سوالوں کا جواب دیا

کراچی (سٹاف رپورٹر )اداکار احمد علی اکبر کو جیون ساتھی کی تلاش ہے ،انہوں نے آن لائن گفتگوکے دوران اپنی شادی سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا ۔احمد علی اکبر آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں، فلموں اور متعدد ڈراموں میں کام کرنے والے اداکار آ ج کل نجی چینل پر نشر ہونے والے اپنے ایک ڈرامے میں بہترین اداکاری کے سبب سوشل میڈیا پر بھی چھائے ہوئے ہیں۔ احمد علی اکبر تاحال غیر شادی شدہ ہیں تاہم ان کا مداحوں کے شادی سے متعلق سوالوں کے جواب کا دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شادی کیلئے لڑکی تلاش کررہاہوں جیسے ہی اپنی پسند کی لڑکی ملی شادی کرلوں گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں